ہم ‏لوگ ‏نماز ‏کیوں ‏نہیں ‏پڑھنے ‏

بعض لوگ کیوں نماز نہیں پڑھتے 
بعض لوگ کیوں نماز نہیں پڑهتے

 ایک دوست نے اپنے نماز پڑهنے کی یہ وجہ بیان کی:

بہت آسانی سے میں نمازی بن گیا-
ایک دن میں کلاس میں بیٹها ہوا تها اور میری کلاس کا مضمون علوم دينی تها- جب استاد کلاس میں تشریف لائے تو انہوں نے شاگردوں سے سؤال کیا:
آپ کی نظر میں کون سے لوگ نماز نہیں پڑهتے
ایک شاگرد نے جواب دیا...کہ
جو لوگ مرگئے ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے❗

دوسرے شاگرد نے   جواب دیا:
 جن لوگوں کو نماز پڑهنا نہیں آتی❗

تیسرا بچہ اپنی جگہ سے کهڑا ہوا اور نہایت معقول جواب دیا: 
جو لوگ مسلمان نہیں ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے❗

اسی طرح ایک اور بچہ نے جواب دیا: 
جو لوگ کافر ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے❗

اسی ترتيب سے پانچویں بچہ نے جواب میں کہا: 
جو لوگ خدا سے نہیں ڈرتے وہ لوگ نماز نہیں پڑهتے❗

تمام شاگردوں نے اپنے نظريات بیان کردئیے-
 لیکن اسی۔ لمحے ٹھٹک سا گیا.
اور سوچوں میں ڈوب گیا

کہ میں ان میں سے کونسا ہوں؟

کیا میں مرگیا ہوں؟ 

 کیا مجهے نماز پڑهنا نہیں آتی؟ 

 آیا میں  مسلمان نہیں ہوں ؟
 الحمداللّٰه .....میں مسلمان ہوں

کیا میں اپنے پروردگار سے نہیں ڈرتا؟
 ڈرتا ہوں..بہت زیادہ ڈرتا ہوں 
 تو کیا  میں کافر ہوں ؟ نعوذباللّٰه

پهر میں کیوں  نماز نہیں پڑهتا؟
میں اپنے آپ سے کہنےلگا:
اگر قبر کی پہلی رات مجهسے سوال کیا گیا كہ:
تم زنده تهے.
نماز بهی آتی تهی.
مسلمان بهی تهے.
اللہ سے ڈرتے بهی تهے.
پهر بهی تم نے نماز کیوں نہیں پڑهی 
میرے پاس کیا جواب ہے...کیا کہونگا میں آخر؟  

اور اسی دن میں نے  مصمم ارادہ کرلیا کہ اب کبهی نماز  نہیں چھوڑوں کرونگا.
صرف ایک  مصصم و سنجیدہ  اور پکے ارادے کی ضرورت ہے 

نماز دین کا ستون ہے