محبت...کامیابی اور مال
💫 *ایک عورت کسی کام سے گھر سے باہر نکلی تو گھر کے باہر تین اجنبی بزرگوں کو بیٹھے دیکھا ،*
💫 *عورت کہنے لگی میں آپ لوگوں کو جانتی نہیں لیکن لگتا ہے کہ آپ لوگ بھوکے ہیں چلیں اندر چلیں میں آپ لوگوں کو کھانا دیتی ہوں*
💫 *ان بزرگوں نے پوچھا : کیا گھر کا مالک موجود ہے ؟*
*عورت کہنے لگی : نہیں ، وہ گھر پر موجود نہیں*
💫 *انہوں نے جواب دیا : پھر تو ہم اندر نہیں جائیں گے*
*رات کو جب خاوند گھر آیا تو عورت نے اسے سارے معاملے کی خبر دی*
💫 *وہ کہنے لگا : انہیں اندر لے کر آؤ !*
*عورت اُن کے پاس آئی اور اندر چلنے کو کہا !*
💫 *انہوں نے جواب دیا : ہم تینوں ایک ساتھ اندر نہیں جاسکتے*
*عورت نے پوچھا : وہ کیوں ؟*
*ایک نے یہ کہتے ہوئے وضاحت کی :*
💫 *اس کا نام ''مال'' ہے اور اپنے ایک ساتھی کی طرف اشارہ کیا ، اور اس کا نام '' کامیابی '' ہے*
💫 *اور دوسرے ساتھی کی طرف اشارہ کیا ،*
اور میرا نام محبت ہے، اور یہ کہتے ہوئے بات مکمل کی کہ جاؤ اپنے خاوند کے پاس جاؤ اور مشورہ کر لو کہ ہم میں سے کون اندر آئے ؟*
عورت نے آکر خاوند کو سارا ماجرا سنایا ،*
وہ خوشی سے چلا اٹھا اور کہنے لگا : اگر یہی معاملہ ہے تو ''مال '' کو اندر بلا لیتے ہیں*
💫 *گھر میں مال و دولت کی ریل پیل ہو جائے گی !*
*عورت نے خاوند سے اختلاف کرتے ہوئے کہا : کیوں نہ ''کامیابی'' کو دعوت دیں ؟*
💫 *میاں بیوی کی یہ باتیں اُن کی بہو گھر کے ایک کونے میں بیٹھی سن رہی تھی،اُس نے جلدی سے اپنی رائے دی :*
💫 *کیوں نہ ہم ''محبت'' کو بلا لیں اور ہمارا گھرانہ پیار و محبت سے بھر جائے !*
*خاوند کہنے لگا : بہو کی نصیحت مان لیتے ہیں ،جاؤ اور ''محبت'' کو اندر لے آؤ*
💫 *عورت باہر آئی اور بولی :آپ میں سے ''محبت ''کون ہے وہ ہمیں مہمان نوازی کا شرف بخشے*
💫 *گھر والوں کا مطلوبہ شخص اٹھا اور اندر جانے لگا تو اس کے دونوں ساتھی بھی کھڑے ہو گئے اور اس کے پیچھے چلنے لگے، عورت حیران و پریشان اُن کا منہ دیکھنے لگی*
💫 *عورت نے '' مال '' اور ''کامیابی'' سے کہا ؛ میں نے تو صرف ''محبت'' کو دعوت دی تھی،آپ دونوں کیوں ساتھ جا رہے ہیں ؟*
*دونوں نے جواب دیا :اگر تم نے '' مال '' یا '' کامیابی '' میں سے کسی کو بلایا ہوتا تو*
💫 *باقی دونوں باہر رہتے لیکن تم نے کیونکہ '' محبت '' کو بلایا ہے یہ جہاں ہو ہم اس کے ساتھ ہوتے ہیں ،*
💫 *جہاں '' محبت '' ہو گی وہاں '' مال '' اور '' کامیابی'' بھی ملیں گے*
💫 *اپنے دل میں اور اپنے عزیزوں اور ساتھیوں کے دلوں میں محبت پیدا کیجئے،*
💫 *آپ ایک کامیاب شخصیت کے مالک بن جائیں گے*
💫 *یاد رکھئے : اگر آپ'' محبت '' کے ساتھ دوسروں سے پیش آئیں تو آپ کی مثال اس چراغ کی سی ہے*
💫 *جس کے گرد لوگ اندھیرے میں اکٹھے ہوجاتے ہیں !*